تازہ ترین

باغات برزلہ میں امراضِ چشم کے نجی ہسپتال کا قیام | منوج سنہا نے شارپ سائٹ کا افتتاح کیا

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //لییفٹنٹ گورنر منوج سہنا نے اتوار کو باغات برزلہ سرینگرمیں شارپ سائٹ نجی اسپتال کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں منوج سنہا نے کہا ’’ میں شارپ سائٹ کا کشمیر میں خیر مقدم کرتا ہوں ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جدید مشینری ، ماہر ڈاکٹر اور بنیادی ڈھانچہ میں بہتری کے ساتھ مریضوں کو بھی فائدہ ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش ہو ں کہ اسپتال مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے۔ اسپتال کی افتتاحی تقریب کے بعد بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شارپ سائٹ کے شریک بانی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر سود نے کہا ’’ کئی برسوں سے ہم مریضوں کو بہترین علاج فراہم کررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ باغات برزلہ میں قائم کئے گئے سینٹر سے سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ شارپ سائٹ جموں میں بھی بہت جلد اسپتال قائم کرنے جارہا ہے۔ شارپ سائٹ کے شریک بانی اور میڈیکل دائریکٹر کمال بی کپور نے بتایا کہ اسپتال میں پتلی، شوگر سے آنکھوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاوہ جدید طرز کی جراحیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ شارپ شائٹ کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر دیپ شکا شرما نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہونے سے 80فیصد لوگوں کی آنکھیں متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور اس خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے شارپ سائٹ نے آنکھوں میں پیدا ہوئی خرابی کو دور کرنے اور موتیہ بن کو ختم کرنے کیلئے بیرون ممالک سے لائی گئی امریکن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا‘‘۔دیپ شکا شرما نے کہا کہ شارپ سائٹ میں ابتک 10لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جبکہ ’’آو اچھا دیکھیں‘‘مشن بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارپ سائٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات بھی دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر نیم طبی عملہ بھی مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارپ سائٹ نے شمالی اور جنوبی بھارت کے 13سینٹروں میں 5لاکھ سے زیادہ جراحیاں انجام دی ہیں۔ 
 

تازہ ترین