تازہ ترین

نٹی پورہ میں رابطہ سڑک خستہ حال | مقامی لوگ محکمہ تعمیرات عامہ سے نالاں

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// شہر کے نٹی پورہ علاقے میں مقامی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران اور محکموں کے وعدے بھی سراب ثابت ہورہے ہیں۔ سرینگر سے صرف3 کلو میٹر کی مسافت پر واقع نٹی پوہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر شہر کے اس علاقے کی حالت یہ ہوسکتی ہے تو دور دراز علاقوں کا تو خدا ہی حافظ ہے۔ اولڈ نٹی پورہ ویلفیئر کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ بارشوں میں جہاں یہ سڑک جھیل اور تالاب کی شکل اختیار کر جاتی ہے ،وہیں گرمیوں میں اس سڑک پر گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت سے محکمہ تعمیرت عامہ کے چیف انجینئر کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائی گئی اور اگر چہ چاڈورہ سب ڈویژن کے ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ یقین دہانی دی کہ بہت جلد سڑک کی مرمت کا کام ہاتھوں میں لیا جائے گا تاہم ان کی وعدے سراب ثابت ہوئے اور لوگ اس وقت بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں ازخود مدا خلت کریں اور متعلقہ محکمہ کو یہ کام ہاتھوں میں لینے کی ہدایت دیں تاکہ مقامی لوگوں کو راحت نصب ہوسکے۔
 

تازہ ترین