تازہ ترین

سونہ وار میں الیکٹرو اٹوموبائل کے شو روم کا افتتاح | بجلی پر چلنے والی ماحول دوست سکوٹیاں متعارف

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


نمائندہ عظمیٰ
سرینگر //شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کی خاطر مارکیٹ میں بجلی پر چلنے والی سکوٹیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور سرینگر کے سونہ وار علاقے میں اتوار کو الیکٹرو اٹوموبائل کے ایک شو روم کا افتتاح مئیر جنید احمد متو نے کیا ۔تقریب میں سابق ایم ایل اے سونہ وار محمد اشرف میر کے علاوہ بی ڈی سی چیئرمین بھی موجود تھے ۔اس دوران بتایا گیا کہ یہ کم سپیڈ والی سکوٹی شہر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی اور ساتھ میں مہنگائی کے دور میں پٹرول اور ڈیزل کا خرچہ بھی بچ جائے گا۔یہ سکوٹی طلاب کیلئے کافی فائدہ مند ہے کیونکہ سکوٹی تین گھنٹوں میں نارمل بجلی پر چارج ہو گی اور پھر 90 کلومیٹر تک اس کو چلایا جا سکتا ہے۔شو روم کے منیجنگ ڈائریکٹر عادل فاروق گورخو نے بتایا کہ اس سکورٹی کی رفتار 40سے زیادہ نہیں ہو گئی اور اس کو چلانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی نہ ہی رجسٹریشن ضروری ہے نہ انشورنس اور نہ ہی پولیشن کیونکہ اس کوICAT کی سرٹیفکیٹ حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سکوٹی سرینگر کے علاوہ اننت ناگ میں بھی دستیاب ہے ۔ عادل نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مختلف اقسام کی سیکوٹیاں موجود ہیں اور کمپنی نے اس کی سب سے کم قیمت 67ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 78ہزار مقرر کی ہے ۔
 

تازہ ترین