تازہ ترین

دوکلبل سوپور پینے کے صاف پانی سے محروم

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ //سوپور کا دوکلبل واڈورہ بالا میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت نارضگی پائی جاتی ہے ۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں برسوں پہلے بچھائی گئی پانی سپلائی کی پائپیں زنگ آلودہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ دور جدید میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور لوگ پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں ،تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا ، تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری طور مداخت کی اپیل کی ۔
 

تازہ ترین