تازہ ترین

بھنگ سے بھری اراضی میں مویشی گھسنے کا معاملہ | لولاب میں دو گروہوں کے درمیان تصادم 6افراد زخمی ،کیس درج

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے لولاب علاقہ میں بھنگ سے بھری اراضی پر مویشی گھسنے کے معاملہ پر دو گرہو ں کے درمیان تصادم آرائی میں چھ افراد شدید طور زخمی ہوئے جن کو بعد میں ضلع اسپتال بارہ مولہ منتقل کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ لولاب کے دیور اور درد پورہ علاقہ کے لوگ موسم گرما میں اپنے مویشیو ں کے ساتھ لولاب کے پہاڑی علاقوں میں جاتے ہیں اور وہا ں کچھ لوگو ں نے جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ 40/41 میں بھنگ کی کاشت کی ہے ۔ ہفتہ کی شام دیر گئے ایک کنبہ کے کچھ مویشیو ں اس جگہ گھس گئے جہا ں بھنگ کی کاشت بڑے پیمانے پر کی گئی ہے جس کے دوران مویشیو ں نے بھنگ کو اپنے پیرو ں سے روند کرپوری طرح تباہ کر دیا جس کے بعد درد پورہ اور دیور دلباغ ککر پتی سے تعلق رکھنے والے دو کنبو ں کے مابین شدید تصادم ہوا اور اس جھگڑے نے شدید نوعیت اختیار کی جس کے دوران دونو ں گرہو ں کے درمیان جم کر ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے جن میں محمد یوسف عوان ،مشتاق احمدچنگا ،محمد مقبول چنگا،گو ڈی بیگم ،زینب نور اور شکیلہ بیگم شامل ہیں،کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایک مقامی شہری عبد الحمید نے بتا یا کہ انہو ں نے اس واقعہ کے خلاف مقامی پولیس تھانہ لال پورہ میں ایک شکایت درج کی جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔
 

تازہ ترین