تازہ ترین

حبہ کدل میں پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان | کاروباری طبقہ ، ملازمین اور طلاب پریشان

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// شہر کے حبہ کدل علاقے میں مسافربردار ٹرانسپورٹ کا فقدان مقامی شہریوں اور کاروباری طبقے کیلئے سوہان روح ثابت ہو رہا ہے،جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے فریاد بھی سراپ ثابت ہو رہی ہے۔ حبہ کدل اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے ایک وفد نے بتایا کہ نقل و حمل کی کمی نے دفتر جانے والے ملازمین، تربیتی مراکز میں جانے والے طلاب،کاروباریوں،دکانداروں اور عام لوگوں کو بھاری نقصان سے دوچار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے انکی راحت کیلئے نہی مسافربردار سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے اورنہ ہی متبادل سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ کئی ایک طلباء نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کی تعلیم کو متاثر کر رہا ہے جبکہ نقل و حمل نہ ہونے کی وجہ سے با لخصوص شام کے وقت انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صائمہ حمید نامی طالبہ نے کہا ’’ہر کوئی پرائیویٹ گاڑی برداشت نہیں کر سکتا، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر دستیاب ہو۔‘‘ علاقے کے مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر اور آر ٹی او کشمیر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔
 

تازہ ترین