تازہ ترین

حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒکا سالانہ عرس | ایام متبرکہ شروع، بہتر انتظامات پر زور

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم ؒؒ کے سالانہ عرس مبارک کے ایام متبرکہ کل سے شروع ہوگئے۔ اس سلسلے میں آستان عالیہ پر حسب معمول ختمات المعظمات اور درود و اذکار کی مجالس شروع ہوئیں۔ آستان عالیہ پر صبح صادق سے ہی زائرین کا تانتا بندھا رہا۔ کوہ ماران پر حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے آستان عالیہ پر عقیدت مند درود وسلام اور نعت مناقبت میں مشغول رہے۔ مجلس کی پیشوائی آستان عالیہ کے ختم خواں پیرزادہ عبدالمجید نے کی جبکہ بقعہ عالیہ کے پیر حضرات صاحبان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ عرس مبارک 24ماہ صفر کو منایا جارہا ہے۔ اس دوران عقیدت مند، علماء کرام اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق آستان عالیہ میں داخل ہورہے ہیں۔ بقعہ عالہ کے امام شبیراحمد مخدومی نے زائرین سے کہا ہے کی کہ وہ کووڈ19-کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور انتظامیہ اور وقف بورڈ کے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین کو ہر سطح پر سہولیات بہم رکھیں۔ادھرجمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرسِ حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کے تناظر میں انتظامیہ اور وقف بورڈ کے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 
 

تازہ ترین