تازہ ترین

فرار ہونے والے آخری 2 فلسطینی بھی گرفتار

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
غزہ //اسرائیل کی فوج نے انتہائی محفوظ جیل توڑ کر فرار ہونے والے آخری دو فلسطینی قیدیوں کو بھی دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کو اسرائیلی فوج نے بتایا کہ چھ ستمبر کو جلبوع جیل توڑ کر فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو اب دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔چھ فلسطینی قیدیوں رواں ماہ کے آغاز پر اسرائیل کی محفوظ ترین ہائی سکیورٹی جیل سے چمچ کے ذریعے کھودی جانے والی سرنگ سے فرار ہو گئے تھے۔جیل توڑنے کے اس واقعے کو غیر معممولی قرار دیا گیا تھا جس پر فلسطین میں جشن منایا گیا جبکہ اسرائیل حکام کو سکیورٹی میں غفلت پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اسرائیل نے فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لینے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا جس میں زمینی چیک پوسٹیں، نگرانی کرنے والے ڈرون اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج بھیجی گئی۔اسرائیلی فوج کے آپریشن میں چار مفرور قیدیوں کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین