تازہ ترین

غلامی کی ذہنیت کو ترک کرنا ضروری:نائیڈو | ہندوستانی زبانوں اور ہندی کے استعمال پر زور

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی // نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کو کہا کہ تاریخ کی کئی عظیم شخصیات کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور انہیں وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے ۔ہریانہ کے گروگرام میں منعقدہ ایک پروگرام میں سر چھوٹو رام کے مضامین اور خطوط کی تالیف کی پانچ جلدوں کی رسم اجراء کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان شخصیات کی زندگی اور کاموں کو ملک سے واقف ہونا چاہیے اور انہیں احترام کے ساتھ تاریخ قائم کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی تحریک آزادی میں مختلف علاقوں اور طبقات کی جدوجہد سے واقف ہو سکیں۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم غلامی کی ذہنیت کو ترک کردیں۔ اس تناظر میں نائب صدر نے مادری زبان ، ہندوستانی زبانوں اور ہندی کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم صرف مادری زبان میں ہونی چاہیے ۔
 

تازہ ترین