تازہ ترین

چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی //کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے ٹویٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ مسٹر چنی گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے ۔ مسٹر چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن ِ اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔اراکین اسمبلی کی نبض چیک کرنے کے بعد اب چرنجیت سنگھ چنی کو ہائی کمان کی طرف سے پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ بنایا گیاہے۔ 
 

تازہ ترین