تازہ ترین

بیراج پریمیئر لیگ کاپہلا ایڈیشن | فائنل میچ میں شیری سٹار نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ // گانٹہ مولہ بارہمولہ میں بیراج پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میچ میں شیری سٹار نے سلطان وارئیرس کو شکست دی اور 35000 روپے نقدی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شیری سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرر پیس اورز میں 210 رزنز بنانے جس میں برہان نبی  نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 77 رنز بنائے جبکہ ظہور احمد نے شاندار 42 رن بنا لئے ۔ جس کے جواب میں سطان وارئیرس کی ٹیم صرف 160 رن ہی بنا سکی ۔ اور طرح سے شیری سٹار  یہ فائنل میچ پچاس رن سے جیت گئی ۔  اس موقع پر  ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران اے ڈی ڈی سی بارہمولہ اعجاز احمد ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ سید سجاد بخاری، محکمہ یوتھ سروس اور سپورٹس  کے اچھپال سنگھ، شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین کے صدر سجاد البشیر لون اور یونین کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد لون اور علاقے نارووا کے دیگر زی عزشخصیات بھی موجود تھیں۔
 

تازہ ترین