تازہ ترین

’پیڈل فار پیس | سرینگر میں پولیس کی جانب سے سائیکل ریس میں 1 ہزار نوجوان شریک

دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ، جموں و کشمیر کھیلوں پر زیادہ خرچ کر رہا ہے: منوج سنہا

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
  سری نگر//سرینگر میں پولیس کی جانب سے ’’ پیڈل فار پیس‘‘ سائیکل ریس کا اہتمام کیا ہے جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے1 ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا ہے جہاں بعد میں پہلی دسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے جنہوں نے بتایا کھیل پروگراموں سے بڑھ کر کوئی بھی تقریب تبدیلی نہیں لا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کھیلوں کے پروگرام کسی بھی دوسرے ایونٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں اور دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ، جموں و کشمیرمیں کھیلوں پر زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کھیلوں پر دگنی رقم خرچ کر رہے ہیں۔ ہمارا بجٹ ، 1.25کروڑ آبادی کے لیے ، کھیلوں اور تعلیم پر مہاراشٹر سے صرف 75کروڑ روپے کم ہے جس کی آبادی  12 کروڑ ہے۔ ‘‘لہذا ، ہم دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کھیلوں اور تعلیم پر زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔ ہمارا کھیلوں کا انفراسٹرکچر کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ ہمارے پاس ہر ضلع میں ایک اسٹیڈیم اور ایک انڈور اسٹیڈیم ہے اور اس کے لیے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہوں۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ’’ پیڈل فار پیس ‘‘ کو سائیکل ریس تقریب میں جھنڈی دکھائی۔ ڈی جی پی نے کہا ، اور پہلے ، دوسرے اور دوسرے نمبر پر آنے والوں کو مبارکباد دی۔ یہاں منعقدہ تقریب میں جیت درج کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ہیں ۔
 

تازہ ترین