تازہ ترین

پین اور آدھار کا انسلاک،مارچ تک توسیع

تاریخ    19 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//حکومت نے پین کو آدھار سے منسلک کرنے کی آخری تاریخ میں اگلے سال مارچ تک 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس سے پہلے 30 ستمبرآخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق کووڈ 19 کے سبب مختلف فریقین کو درپیش دقتوں کو دور کرنے کے مرکزی حکومت کے عزم کے سلسلے کے طور پر اور مختلف فریقین کے ذریعے اس معاملے پر موصول ہوئے مراسلات پر غوروخوض کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی تکمیل کی آخری تاریخ بھی اس ماہ کی 30 تاریخ سے بڑھا کر اگلے برس مارچ کردیاگیا ہے۔ بے نامی املاک کے لین دین پر روک کے ایکٹ کے تحت فیصلہ لینے والی اتھارٹی کے ذریعے نوٹس جاری کرنے اور حکم کو منظور دینے کی تاریخ میں بھی مارچ 2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔
 

تازہ ترین