تازہ ترین

مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس میں تزئین و آرائش کے کاموں کا معائینہ

چیف سیکرٹری کاپیر کھو، موہ مایا، باہو کیبل کارپروجیکٹ جگہوں کابھی دورہ

تاریخ    18 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس او رکیبل کار پروجیکٹ کے دونوں حصوں کی بحالی اور تحفظ کے کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لانگر ، ایگزیکٹوڈائریکٹر مبارک منڈی جموں ہیرٹیج سوسائٹی دیپکا کے شرما ، ایگزیکٹیو اِنجینئر اے سی آر جموں اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مبارک منڈی کمپلیکس کے مختلف حصوں کا ایک چکر لگایا اور بحالی اور تزئین و آرائش کے جارے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے امرسنگھ پیلس ، گول گھر ، دربار ہال ، رائل کورٹ اور آرکیالوجیکل سروے آف اِنڈیا کی جانب سے تزئین و آرائش والے حصے میں کام کی پیش رفت اور معیار کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے مبارک منڈی میں تزئین و آرائش کے کاموں میں تیزی لانے کے لئے متعلقہ اَفراد کو خصوصی ہدایات جاری کیں کیوں کہ کمپلیکس جموں شہر کا ایک بڑا سیاحتی مقام بننے کی توقع ہے۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ورثہ کمپلیکس کے جمالیاتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خاص خیال رکھیں۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ رائل کورٹ کمپلیکس کا کام دو مراحل میں انجام دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کا 85فیصد کام اور دوسرے مرحلے کا 65 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَفرادی قوت میں اضافہ کرکے کام کی پیش رفت کو تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام کام مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں۔اُنہوں نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تمام جاری کاموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے ٹھیکہ داروں ، کنسل ٹنٹوکے ساتھ رابطے میں رہیں۔دریں اثنا، چیف سیکرٹری نے صوبائی کمشنرجموںکے ہمراہ پیر کھو کیبل کار پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کر کے کام کا معائینہ کیا۔1.66کلومیٹر طویل کیبل کارپروجیکٹ کے دو مراحل ہیں پہلا مرحلہ باہو قلعہ سے مہامایا پارک تک او ردوسرا مہایا یا سے پیر کھو تک ہے۔چیف سیکرٹری نے ایم ڈی کیبل کار کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ احاطے اور اس کے اطراف کو صاف ستھرا بنائیں اور لان کو دیدہ ذیب بنائیں ۔ انہوں نے قریبی پارکوں ، عمارتوں کی بہتری کی بھی ہدایت دی۔
 

تازہ ترین