تازہ ترین

ہند بحرالکاہل خطے میں چین کا بڑھتا اثر

برطانیہ، امریکہ کاآسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی دینے کا اعلان

تاریخ    18 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن// امریکااور برطانیہ نے آسٹریلیا کو جوہری مواد سے چلنے والی آبدوزوں کا دستہ بنانے میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اورآسٹریلیا نے ہند بحرالکاہل کے پانیوں میں چین کے بڑھتے اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سیکورٹی اتحاد بنا لیا ہے ۔ہند بحرالکاہل میں چین کے خلاف سہ فریقی اتحاد ’اوکس‘ کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم نے اس بات کا اعلان کیا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قابل ہونا چاہیے کہ خطے کے موجودہ اسٹرٹیجک ماحول اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹ سکیں۔ تینوں ممالک کے اتحاد کو’اے یو کے یو ایس‘ (اوکس) کا نام دیا گیا ہے۔