تازہ ترین

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان

تاریخ    18 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


تہران // ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پر ویانا مذاکرات 3 ہفتوں کے بعد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گے، جہاں پر ختم ہوئے تھے۔ جن امور پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ان پر مزید بات نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر حسن روحانی کی سبکدوشی سے قبل ویانا میں جاری مذاکرات کا چھٹا دور 20 جون کو ہوا تھا۔ اس کے بعد مذاکرات کا عمل معطل ہے۔ روس ایران کو مذاکرات کی طرف لانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہا ہے۔ ادھر ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایرانی نمایندے کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایک اجلاس میں کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبرداری، زیادہ سے زیادہ دباوکی پالیسی اور پابندیوں کی صورت میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی ہے۔