تازہ ترین

جموں بھا جپاکے کھوکھلے نعروں کا شکارہوگیا: منجیت سنگھ

بی جے پی جموں کو سیاحتی نقشہ پر لانے اور روزگار فراہم کرنے میں ناکام

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے کہاکہ جموں بی جے پی کی ووٹ بنک سیاست کا شکار ہوا جن کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو کبھی بھی عملی جامہ نہیں پہنایاگیا۔پارٹی دفتر گاندھی نگر میں دو اعلیحدہ علیحدہ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ بی جے پی نے 5اگست20419سے پہلے ترقی کے جوخواب دکھائے دئے اور لوگوں کے ساتھ جووعدے کئے تھے ، وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ پروگرام کا اہتمام خواتین ونگ صوبائی سیکریٹری ایڈووکیٹ نیشا بھگت نے کیاتھا جس میں فلاں منڈال سے پانچ درجن سے زائد ولگوں نے سنیئرلیڈران کی موجودگی میں اپنی پارٹی کا دامن تھاما۔منجیت سنگھ نے مزید کہاکہ ’’نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے وعدے سے گمراہ کیاگیا جبکہ بے روزگاری میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے ، جہاں تک ترقی کا تعلق ہے، تو یہ کہیں دکھائی نہیں دیتی‘‘۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی ناقص کارکردگی نے لوگوں کو مالی بحران سے دوچار کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار اور صنعتی شعبہ کی طرح سیاحتی شعبہ کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ لوگ نوکریاں کھورہے ہیں اور نجی سیکٹر میں بھی بے روزگاری بڑھتی ہی جارہی ہے۔ حکومت خالی آسامیوں پر بھرتی عمل میں لانے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ کثیر تعداد میں دیگر سیاسی جماعتوں کو لوگ چھوڑ کر اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ لوگوں کو اپنی پارٹی پر اعتماد ہے تبھی وہ اِس میں شامل ہورہے ہیں، ہم نے لوگوں سے جو وعدے کئے ہیں، وہ پورا کرنے کے وعدہ بند ہیں، ہم کبھی بھی جموں وکشمیر کی ترقی واستحکام سے متعلق سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اپنی پارٹی لوگوں کے حقوق اور مفادات کے لئے لگاتار اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کی مشکلات دوگنا ہو گئی ہیں لیکن دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ یہ صرف اپنی پارٹی ہی ہے جوکہ لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کر رہی ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں بلاکسی تاخیر ریاستی درجہ بحال کر کے انتخابات کرنے کا مطالبہ دوہرایا۔