تازہ ترین

فاروق عبداللہ ٹی ایس وزیر کے اہل خانہ سے ملے

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کو یہاں پارٹی کے سینئر لیڈر ترلوچن سنگھ وزیر کی گاندھی نگر رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔  67 سالہ وزیر سابق رکن قانون ساز اسمبلی کی انتہائی بوسیدہ لاش گزشتہ جمعرات کو مغربی دہلی کے موتی نگر میں ایک فلیٹ سے ملی تھی۔عہدیداروں نے بتایا کہ پارٹی صدر بشمول صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا ، عبداللہ نے مرحوم کے لیے خصوصی دعائیہ اجلاس میں حصہ لیا۔ نیشنل کانفرنس نے اپنے لیڈر کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی صدر رانا کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں نے یہاں ایک مشترکہ بیان میں کہا ، "موت کے بارے میں کئی نظریات گردش کر رہے ہیں اور اس لیے حقیقت سامنے لانے کے لیے ، سی بی آئی کی طرف سے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا جانا چاہیے"۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات تیز رفتار بنیادوں پر کی جانی چاہئیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کر رہے ہیں تاکہ وزیر کی موت کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے پر زور دیا جا سکے۔