تازہ ترین

سابق این سی لیڈرکے قتل کامعمہ

جموں سے 2ملزمان گرفتار،2مفرور

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے سابق رُکن اور نیشنل کانفرنس کے67سالہ لیڈر ترلوچن سنگھ وزیر کے قتل میں ملوث 2افراد کو جموں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے راجندر چودھری عرف راجو کو جموں میں اس کے سسرال سے گرفتار کیا اور بعد میں ایک اور ملزم بلہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔۔دہلی پولیس نے بتایا کہ2 اہم ملزمان،ٹرانسپورٹر ہرمیت سنگھ اورمقتول ایم ایل سی ترلوچن سنگھ وزیر کا مبینہ دوست ہرپریت سنگھ خالصہ ، جو ایک آن لائن نیوز پورٹل کے ساتھ کام کرتا ہے ، مفرور ہیں۔ خیال رہے کہ ترلوچن سنگھ وزیر کومغربی دہلی کے موتی نگرعلاقہ میں واقع ایک نجی اپارٹمنٹ میں قتل کر دیا گیا ہے۔معلوم ہواکہ جموںمیں گرفتار2ملزمان میں سے ایک راجندرچودھری عرف راجوگنجاپیشے سے ڈرائیورہے۔دہلی پولیس کے مطابق ایم ایل سی ترلوچن سنگھ کے مبینہ قتل کے روز راجندرسنگھ ہرپریت کے اپارٹمنٹ میں موجودتھا۔