تازہ ترین

مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت

گاندر بل کا دورہ ، آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
گاندر بل//مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و حرفت سوم پرکاش نے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت گاندر بل ضلع کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران وزیر نے 279.83 لاکھ روپے کی لاگت والے پی ایم کئیر فنڈ کے تحت قائم ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندر بل میں نصب 1000 ایل پی ایم صلاحیت کے میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ ضلع میں مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا خواب ہے کہ وہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بنیادی ضروریات فراہم کرے اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرے جیسا کہ آیوشمان بھارت ، سب کیلئے مکان ، ایس بی ایم ، پی ایم اے وائی ، کے سی سی ، پی ایم ایس وائی ایم اور بہت کچھ پہلے ہی نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت نے جموں و کشمیر میں شروع کیا ہے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کریتکا جیوتسنا نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مختصر جائیزہ پیش کیا ۔  وزیر نے ڈی ڈی سی کے وفد سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے متعلقہ علاقوں کی ترقی سے متعلق مختلف مطالبات پیش کئے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں منتخب نمائندوں اور سول انتظامیہ کے درمیان بہتر تعاون کی خواہش ظاہر کی اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ پوری قوم اور بالخصوص جموں و کشمیر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ قبل ازیں وزیر نے ماتا کھیر بھوانی مندر تلمولہ کے درشن کئے ۔

تازہ ترین