تازہ ترین

ملازمین کا مہنگائی الاونس

جولائی کی قسط واگزار کرنیکا امکان

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


مانٹیرنگ ڈیسک
 سرینگر// مرکزی حکومت ملازمین کے حق میں جولائی کے مہنگائی بھتہ کی قسط واگزار کرنے کی تیاری کررہی ہے۔اس سے قبل اگست میں ، مرکز نے اپنے لاکھوں ملازمین اور پنشنرز کے لیے ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت جنوری 2020سے واجب الادا مہنگائی الاونس کی تین قسطیں واگزار کی تھیں۔ اور جولائی تک’ ڈی اے ‘کو 17 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کر دیا گیا ۔جنوری 2020 میں ’ڈی اے‘میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ، پھر جولائی میں 3 فیصد اور جنوری 2021 میں پھر 4 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اب مہنگائی الاونس میں مزید 3فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس کی مرکز نے کل ہند ملازمین کی انجمن کو پچھلے ماہ یقین دہانی کرائی تھی۔مرکز نے پہلے کہا تھا کہ ’ایچ آر اے‘مرکزی حکومت کے ملازمین کو ایکس ،وائی اور زیڈ جیسے شہروں کے زمرے کے مطابق دیا جائے گا۔ وائی زمرے کے شہروں کے لیے بنیادی تنخواہ کا 18 فیصد اور زیڈزمرے کے شہروں کے لیے بنیادی تنخواہ کا 9 فیصد ہو گا۔
 

تازہ ترین