تازہ ترین

۔1400 فلسطینی قیدیوں کابھوک ہڑتال کا اعلان

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 غزہ//اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً  1400 فلسطینی قیدیوں نے  بھوک ہڑتاک کا اعلان کردیا۔ فلسطینی حکام  نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 1400 فلسطینیوں نے گزشتہ ہفتے  جیل توڑنے کے واقع کے  بعد  جیل میں موجودہ حالات کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق  قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔قیدیوں سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں صورتحال بہت خراب ہے، اسی لیے قیدیوں نے  بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4000 سے زائد فلسطینیوں میں سے 1380 قیدی جمعے کے روز بھوک  ہڑتال  شروع کریں گے جب کہ اگلے ہفتے دوسرے قیدی بھی اس میں  شامل ہونے والے ہیں۔