تازہ ترین

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے ویکسی نیشن لازمی

تاریخ    7 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ریاض// (یو این آئی) سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) نے مملکت آنے کے خواہش مند افراد کے لیے  انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا تھا کہ سعودی عرب آنا چاہتا ہوں، کیا کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی ہے یا پھر کوئی رعایت موجود ہے؟۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اگر مملکت سے ایسے ممالک گئے جہاں سفری پابندی عائد ہے تو وہاں سے دوبارہ سعودی عرب لوٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہے۔پابندی زدہ ممالک سے سعودی عرب براہ راست آنے کے لیے اقامہ ہولڈرز کو مذکورہ بالا اصول پر عمل کرنا ہوگا۔جوازات نے یہ بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ایسے مسافر جو سفری پابندی کا شکار ممالک جانا چاہتے ہیں تو انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی جس کے بعد ہی وہ مذکورہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔