تازہ ترین

اقوام متحدہ کی گنی کے صدر کو رہا کرنے کی اپیل

تاریخ    7 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
اقوام متحدہ // (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے گنی میں اپوزیشن گروپ کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور صدر الفا کونڈے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گوٹیرس نے اتوار کو ٹویٹ  کرتے ہوئے کہا ’’میں ذاتی طور پر گنی کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ میں بندوق کی نوک پر کسی بھی حکومتی قبضے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور صدر الفا کونڈے کی فوری رہائی کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔اس سے قبل گنی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ باغیوں نے صدر الفا کونڈے کو حراست میں لے لیا ہے۔ دریں اثنا اپوزیشن گروپ کے رہنما میمڈی ڈومبویا نے حکومت کو تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ آئین کی منسوخی اور سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا۔