تازہ ترین

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں وقفہ سوال گیارہویں دن بھی متاثر

تاریخ    3 اگست 2021 (46 : 01 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
نئی دہلی//لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے 11 ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا اور اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔
پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔