تازہ ترین

فوجی ہیلی کاپٹر تکینکی خرابی کے باعث رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ

تاریخ    3 اگست 2021 (40 : 01 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاو¿ آپریشن کے لئے فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئیں۔