تازہ ترین

بانڈی پورہ میں فورسز آپریشن کے دوران ایک جنگجو جاں بحق:پولیس

تاریخ    3 اگست 2021 (40 : 09 AM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جومسلح تصادم شروع ہوگیا اُس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔یہ تصادم ضلع کے دور دراز علاقہ چنداجی میں جاری ہے ۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے پہلے مسلح تصادم شروع ہونے اور بعد میں اس کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق چنداجی میں فورسز آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل فورسز نے چنداجی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔