تازہ ترین

ٹھٹھارکہ پی ایم جی ایس وائی روڈ کوجلدبحال کرنے کا مطالبہ

کئی جگہوں پر تعمیراتی کام کی وجہ سے روڈ ہوا ہے مسدود

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


زاہد بشیر
گول//سنگلدان ٹھٹھارکہ روڈ پر تعمیری کام کی وجہ سے ٹھٹھارکہ کا ٹریفک مکمل طو رپر مسدود ہو چکا ہے جس وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے کئی مقامات پر تعمیراتی کام چل رہا ہے لیکن اس دوران ٹریفک کومکمل طور پر بند کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے عام لوگ کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بوجھ کاندھوں پر لے کر ٹھٹھارکہ جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر سست رفتاری سے کام چل رہا ہے جس وجہ سے عام لوگ کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ اور پی ایم جی ایس وائی سے مطالبہ کیا کہ تعمیرات کے دوران ٹریفک کو مسدود نہ کیا جائے تا کہ تعمیرات کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں بھی کوئی خلل پید انہ ہو اور عوام بھی پریشان نہ ہو ۔
 

تازہ ترین