تازہ ترین

ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں بارشیں

رابطہ سڑکوں کی حالت زار، کئی رہائشی ڈھانچوں کو پہنچا جزوی نقصان

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں آج بھی بعد دوپہر بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز دوپہر تک موسم سازگار رہا تاہم بعد دوپہر بھلیسہ، گندوہ و دیگر مضافات میں بارش ہوئی جو کچھ دیر تک جاری رہی۔مسلسل بارشوں سے عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلوں، پھلوں و سینکڑوں کنال زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ موسلا دھار بارشوں میں دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پانی و بجلی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور اندرونی دیہات کی رابطہ سڑکوں کی حالت مزید ناگفتہ بن گئی ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ سے جاری بارشوں سے ضلع میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کومعقول مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین