تازہ ترین

شکتی پریہار نے ڈوڈہ کے متعدد علاقوں کا دورہ

عوامی مسائل و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //سابق وزیر و بھاجپا یوٹی کے نائب صدر شکتی راج پریہار نے ڈوڈہ اسمبلی حلقہ کے متعدد دیہات کا دورہ کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے تنظیمی امور پر بھی پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کیا۔ پریہار نے مرمت، ہنمبل، مٹھی، لبر، بہوتہ کا دورہ کرکے لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔ اس دوران عوامی وفود نے سابق وزیر کو کئی مسائل سے آگاہ کیا جس میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی، بارشوں سے فصلوں، پھلوں و زرعی اراضی کو نقصان، پانی و بجلی کی ناقص کارکردگی وغیرہ شامل ہیں۔سابق وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کا متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا کر ترجیح بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کام کریں اور مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں گھر گھر جاکر مستحق لوگوں کو جانکاری دیں۔ اس دوران پریہار نے بی جے پی دفتر ڈوڈہ میں بلاک بھاگواہ کی پارٹی اکائی کی میٹنگ میں شرکت کی اور تنظیمی امور سے متعلق جانکاری حاصل کی۔

تازہ ترین