تازہ ترین

۔12دن بعد اموات میں اضافہ

۔ 2فوت، 118کورونا سے متاثر،مجموعی تعداد 3لاکھ 22ہزار

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں 12دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ اس سطح قبل 20جولائی کو جموں و کشمیر میں 6افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے تھے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 43781ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے تشخیص کیلئے 50ہزار 228ٹیسٹ کئے گئے جن میں 41سفر کرنے والوں سمیت 118افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار 725تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 118افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72جموں جبکہ 46کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 46افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 46متاثرین میں سرینگر میں 18،بارہمولہ میں 11،بڈگام میں 8،پلوامہ میں ایک کپوارہ میں 2،گاندربل میں 4،کولگام میں 2جبکہ اننت ناگ ، بانڈی پورہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 99ہزار 848ہوگئی ہے۔ پیر کو کشمیر میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2237ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ،پونچھ اور رام بن میں کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا جبکہ دیگر 6اضلاع میں 72افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 41افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں۔ جموں کے 72متاثرین میں جموں میں 4،ادھمپور میں 1،راجوری میں 6، ڈوڈہ میں15، کشتواڑ میں 3 اور ریاسی میں 42افراد متاثرہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد میں 1لاکھ 21ہزار 877ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے جی ایم سی جموں میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 2144ہوگئی ہے۔