تازہ ترین

ہند۔ چین افواج کے کور کمانڈروں کی میٹنگ میں زیر التوا متنازعہ مسائل حل کرنے پر اتفاق

تاریخ    2 اگست 2021 (53 : 06 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستان اور چین کی مسلح افواج کے کور کمانڈروں کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے متصل علاقوں کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
دونوں اطراف کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور ہفتہ کے روز مالڈو علاقے میں منعقد ہوا۔
میٹنگ کے بعد پیر کے روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی 14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ملاقات اور ہند-چین سرحدی کوآرڈنیشن کی 25 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں معنی خیز بات چیت ہوئی۔