تازہ ترین

سرینگر۔گلمرگ شاہراہ پر چار 'چوری شدہ' رائس ککرس کی موجودگی سے بم کا خوف

تاریخ    2 اگست 2021 (57 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //سری نگر-گلمرگ روڈ پر اگری کلان ماگام میں پیر کی صبح چار رائس ککر مشتبہ حالات میں پائے گئے جس کے بعد پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ رائس ککر خالی پائے گئے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چوروں نے چوری کی ہوئی مذکورہ اشیا کو وہاں چھوڑ دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس بڈگام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چار رائس ککر مشتبہ حالات میں علاقے سے ملے تھے۔
پولیس نے بتایا ”رائس ککروں کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیک کیا لیکن چاروں خالی پائے گئے۔ بظاہر یہ چوروں نے وہاں چھوڑے تھے“۔