تازہ ترین

ضلع سانبہ میں ایک بار پھر مشتبہ ڈرون دیکھے گئے

تاریخ    2 اگست 2021 (32 : 11 AM)   


یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرون جیسی چیزیں گردش کرتے ہوئے نظر آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ کے بڑی برہمن پولیس اسٹیشن کے اطراف میں چار مشتبہ ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان پر فائرنگ نہیں کی تاہم 92 انفنٹری بریگیڈ میں تعینات فوجی جوانوں کو اس کے متعلق مطلع کیا گیا۔