تازہ ترین

مُکے باز ستیش کمارکی کوارٹرفائنل میں شکست

تاریخ    2 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


 ٹوکیو// ہندوستانی مکے باز ستیش کمار اتوارکے روز پلس 91کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں ازبکستان کے باخودیر جلولوف سے ہارنے کے بعد اولمپک سے باہرہوگئے۔ستیش کمار کوان کے راؤنڈ 16میچ میں چوٹ لگی تھی۔ وہ پیشانی اورٹھوڑی پرسات ٹانکے لگنے کے بعد رنگ میں اترے۔ انہیں صبح ہی میڈیکل کلیئرنس دی گئی تھی۔ 32سالہ ستیش نے مقابلے میں اچھی جدوجہدکی لیکن وہ ازبکستانی مکے باز سے متفقہ فیصلے سے 5-0سے ہارگئے۔ ستیش کی جلولوف کے خلاف یہ مسلسل تیسری شکست تھی۔ستیش کی ہارکے ساتھ تمام پانچوں ہندوستانی مکے باز ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔ چار دیگرہندوستانی مکے باز اپنے اپنے زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میں باہرہوگئے تھے۔ ٹوکیواولمپک میں اترے نوہندوستانی مکے بازوں میں سے صرف لولینا بورگوہین (69) ہی سیمی فائنل میں پینچ پائی ہیں اورانہوں نے ملک کے لئے میڈل پکاکیاہے۔
 یو این وآئی
 

تازہ ترین