تازہ ترین

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم

تاریخ    2 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی // (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 15 ویں دن مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل 16 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔تاہم بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی برقراررہی۔ امریکہ کے تیل کے ذخائر میں کمی ا?نے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے لاگو کی جاتی ہیں۔ 

تازہ ترین