تازہ ترین

قندھارائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ ، پروازیں معطل

تاریخ    2 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


کابل //(یو این آئی/ڑنہوا) افغانستان کے دوسرے بڑے قندھار ہوائی اڈے پر ہفتہ کی شب راکٹوں کے حملوں کے بعد اتوار کو تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ایک مقامی عہدیدار نے اس حملہ کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتے کی رات قندھار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین راکٹ داغے اور ان میں سے دو رن وے سے ٹکرا گئے۔ مقامی حکام معائنہ کر رہے ہیں اور رن وے کو جلد از جلد مرمت اور دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔جنوبی صوبہ قندھار کا دارالحکومت قندھار ، حال ہی میں شدید جھڑپوں کا گواہ رہا ہے کیونکہ افغان حکومتی سکیورٹی فورسز طالبان عسکریت پسندوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سخت لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عسکریت پسند حالیہ ہفتوں میں صوبے کے کئی مضافاتی اضلاع پر قبضہ کرنے کے بعد شہر پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شہر کے مرکزی سرکاری اسپتال کے ڈائرکٹر داو¿د فرہاد نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کے روز قندھار شہر میں شدید لڑائی کے دوران تین شہری ہلاک اور دو خواتین اور دو بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے۔
 

تازہ ترین