تازہ ترین

افغانستان میں طالبان کا راج آرہا ہے: جنپنگ

تاریخ    2 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


بیجنگ//(یو این آئی) چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کی فوج (پی ایل اے) کو وارننگ دی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان راج کے درمیان شنجیانگ میں ایغور باغیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں ۔ جنپنگ نے پی ایل اے کو واررننگ دی ہے کہ افغانستان میں طالبان راج آرہا ہے اور وہ ملک کی سرحد پر مسلح جدوجہد اور سیکورٹی فکرمندیوں کے لئے تیار رہیں۔چینی فوج کے اعلی کمانڈر جنپنگ نے پی ایل اے کی قیادت سے کہا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کے تئیں اپنے اتحاد کو مزید زیادہ مضبوط کریں۔ یہی نہیں انہوں نے 2027تک چینی فوج امریکہ کی ٹکرکی فوج بنانے کی بھی اپیل کی۔صدر نے سنیچر کو کہا کہ چین کو ’فوجی جدوجہد‘ کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ امریکہ اس سال 11 ستمبر تک افعانستان سے واپس جارہا ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے چینی افسران یہ وارننگ دے رہے ہیں کہ امریکہ کی افغانستان سے واپسی سے طالبان پھر سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں اور اس سے علاقائی توازن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ جنپنگ اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ا ی نے اس ہفتہ کہا تھا کہ امریکہ کی واپسی سے ایغور مسلمانوں کو ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے جو چین کے شنجیانگ صوبہ میں کمیونسٹ پارٹی پر حملے کرسکتے ہیں۔ 

تازہ ترین