تازہ ترین

سنگبازی یا کوئی بھی غیر موزون سرگرمی

پاسپورٹ کیلئے سیکورٹی کلیئر نس نہیں دی جائیگی

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// پولیس نے اپنے فیلڈ یونٹوں کو پاسپورٹ اور ملازمت سمیت دیگر سرکاری اسکیموں کی حصولیابی کیلئے کسی بھی فرد کی جانچ کیلئے امن و قانون،سنگبازی،خطے کی سلامتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایس ایس پی (سی آئی ڈی و ایس بی کے) کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے ’’ تمام فیلڈ یونٹوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ  پاسپورٹ، ملازمت و اسکیموں سے متعلق کسی بھی فرد کی جانچ ( ویری فکیشن)کے دوران اس بات کو خصوصی طور پر دیکھا جائے کہ مذکورہ فرد،سنگبازی،خطے کی سلامتی،امن و قانون کے معاملات یا دیگر جرائم میں ملوث تو نہیں ہے،اور اس کی معلومات مقامی پولیس تھانوں کے ریکارڈ سے بھی حاصل کی جائے‘‘۔سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس ،فورسز و دیگر سیکورٹی ایجنسیوںکے پاس دستیاب  ڈیجٹل ریکارڈ جیسے ’سی سی ٹی وی‘  عکس بندی،تصاویر،ویڈیو و صوتی صدا بندی کوڈ کاپٹر تصاویر کو بھی کھنگالا جائے۔سرکیولر میں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی فرد اس طرح کے کیسوں میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کو سیکورٹی کلیرنس فراہم نہیں کی جانی چاہیے۔