تازہ ترین

آگ پر قابو پانے کیلئے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


انقرہ //جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی۔ 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔آذربائیجان کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر زراعت و جنگلات نے بتایا کہ کم از کم  74 مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ادھرترک حکام نے ملک کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پس پردہ تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیک وقت کئی مقامات پر لگنے والی آگ میں آتش گیر مادہ استعمال ہونے کا احتمال ہے اور اسے اتفاق نہیں قرار دیا جاسکتا۔ ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ ساحلی علاقوں اور جنوبی خطے میں بدھ کو لگنے والی آگ سے 4افراد ہلاک اور122 زخمی ہوچکے ہیں۔