تازہ ترین

ٹینس :کانسہ کے مقابلے میں جوکووچ کی شکست

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


ٹوکیو/یواین آئی// عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو ٹوکیو اولمپک کے ٹینس مقابلوں میں کانسہ تمغہ میچ میں اسپین کے پابلو کارینوبوستا سے تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں آج شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سال آسٹریلین ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن میں تین گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ گولڈن گرینڈ سلیم کے ارادے سے ٹوکیو پہنچے تھے لیکن کوئی تمغہ نہیں جیت سکے ۔ جوکووچ کو کارینو بوستا کے ہاتھوں 4-6 ، 7-6 ، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بوستا نے اس جیت کے ساتھ ٹوکیو میں تیسری پوزیشن اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔