تازہ ترین

دریائے انس کی نیلامی کے حق میں نہیں ہیں :ذوالفقار

تاریخ    31 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


راجوری //اپنی پارٹی کے نائب صدر و سنیئر لیڈر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کوٹرنکہ میں دریائے انس میں کسی بھی قسم کی نیلامی کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبہ میں مذکورہ دریا صاف پانی کا واحد ذریعہ ہے جبکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس صاف پانی کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ صاف پانی کیساتھ ساتھ قدرتی ماحولیاتی توازن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دریا سے ریت اور بجری صرف مقامی لوگوں کی ہی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔کوٹرنکہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر کیساتھ ساتھ پور ی دنیا میں اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات رونما ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ دریا کی ٹینڈرنگ کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔اس دوران موصوف نے علاقہ میں تعمیر وترقی کی سست رفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی تعمیراتی پروجیکٹوں کو مکمل نہیں کیاجاسکا ۔

تازہ ترین