تازہ ترین

وزیر اعظم کی خصوصی سکالرشپ سکیم

سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے عمل درآمد کا جائزہ لیا

تاریخ    31 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


 سری نگر//سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سشما چوہان نے  وزیر اعظم اسپیشل سکالر شپ سکیم ( پی ایم ایس ایس ایس ) جموں و کشمیر 2021-22 پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک ورچول میٹنگ کی صدارت کی ۔ سیکرٹری نے نوڈل پرنسپلز محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں اور سرینگر کی طرف سے اسکیم کی وسیع تشہیر پر زور دیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام سہولیات اور دستاویزی مراکز کو فعال بنایا گیا ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالجوں اور متعلقہ اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ ساتھ طلباء ، والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے تربیتی پروگرام اے آئی سی ٹی ای ٹیم کے تعاون سے آنے والے دنوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔ محکمہ جموں و کشمیر میں اس اسکیم کے نفاذ کیلئے ایک نوڈل ایجنسی ہونے کی وجہ سے ہو ممکن کوشش کر رہا ہے کہ اس کا فائدہ یو ٹی کے ہر کونے تک پہنچے ۔ واضح طور پر پی ایم ایس ایس ایس جموں و کشمیر کے طلباء کیلئے یوٹی سے باہر انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایک مالی امداد کی اسکیم ہے جو کہ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) ایم ایچ آر ڈی نئی دہلی کے ذریعہ جے اینڈ کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے نوڈل ایجنسی کے طور پر نافذ ہے ۔ اس اسکالر شپ کو تین ہیڈ کے تحت کورس کیلئے اہل طلبا کو جنرل ، پروفیشنل اور میڈیکل کورسز کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے جس میں جموں و کشمیر سے باہر کے اداروں میں ہر سال 5000 وظائف ہوتے ہیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر اکیڈمک جے کے بورڈ آف سکول ایجوکیشن ، نوڈل پرنسپل جی سی ڈبلیو ایم اے روڈ سرینگر ، نوڈل پرنسپل جی جی ایم سائینس کالج جموں ، پرنسپل جی سی ای ٹی جموں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔