تازہ ترین

افغانستان سے امریکی وفا دارواشنگٹن منتقل

تاریخ    31 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


کابل //افغانستان میں امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے افغان ترجمانوں اور دیگر معاون شہریوں کو وہاں سے نکالنے والی پہلی پرواز امریکہ کے واشنگٹن ڈولس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر چکی ہے۔ جمعہ کی صبح سویرے واشنگٹن ڈولس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ہوائی جہاز 221 افغانوں کو لے کر لینڈ کرچکا ہے جس میں 57 بچے اور 15 نومولد بھی شامل ہیں۔امریکی حکام اور شہریوں کے ساتھ کام کرنے والے افغانی مترجمین اور دیگر افراد کی امریکہ منتقلی کا مقصد ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ان افراد سے متعلق خدشہ ہے کہ طالبان امریکی حکام کے ساتھ کام کرنے پر ان کیخلاف انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں۔امریکا آنے والے ترجمان اور دیگر افغانیوں کے ہمراہ اْن کے اہلخانہ بھی ہیں جنہیں کچھ عرصہ تک ورجینیا کے فورٹ لی میں رہائش دی جائے گی۔دریں اثنامریکہ کویت اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ آیا وہ امریکہ کے اتحادیوں کی میزبانی کر سکتے ہیں.