تازہ ترین

ہندوستان ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3-5 سے شکست دی

تاریخ    31 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


ٹوکیو//ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کو پول اے کے اپنے آخری لیگ میچ میں جمعہ کو 3-5 سے شکست دی اورپول اے میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی تھی اور اپنی پول مہم کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔ ہندوستان نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے اور وہ آسٹریلیا (13 پوائنٹس) کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ میزبان جاپان سخت جدوجہد کے باوجود صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ پول میں موجود چھ ٹیموں میں چھٹے اور آخری نمبر پر رہا۔ پول اے سے آسٹریلیا اور ہندوستان کے علاوہ ارجنٹینا اور اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارجنٹینا کے سات اور اسپین کے پانچ پوائنٹس تھے ۔ کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پول بی کی تیسری رینکنگ والی ٹیم سے ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری جیت تھی ، جبکہ جاپان کو چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ 1980 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ٹیم انڈیا گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔ میچ کے بات کریں توہندوستانی ٹیم نے پہلے کوارٹرمیں ہی برتری حاصل کرلی تھی، جب 12 ویں منٹ میں ہرمنپریت نے پنالٹی کارنر کوزبردست ڈریگ کلک سے گول میں تبدیل کیا اورٹیم 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔ اٹیک کے ساتھ ساتھ مضبوط ڈفینس کی بدولت ہندوستان پہلے کوارٹر کو 0-1 کی برتری کے ساتھ ختم کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی ہندوستانی ٹیم نے اپنی برتری کودوگنا کرلیا۔ یواین آئی