تازہ ترین

سیزنل سکولوں میں معیاری تعلیم دئیے جانے پر لوگ خوش

تاریخ    30 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // قبائلی طبقہ کے بچوں کیلئے قائم کر دہ سیزنل سکولوں میں بچوں کو فراہم کی جارہی معیاری تعلیم پر مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔سیزنل سکولوں میں تعینات اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں تاہم اس کے باوجود بھی بچوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ درہ علاقہ کی نیڑیاں ڈھوک میںقائم کر دہ سیزنل سکول میں تعینات چوہدری محمد شفیققوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراست کرنے میں مصروف ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ لمبے لاک ڈائوں کے باوجود بھی بچوں کو معیادی تعلیم فراہم کی گئی ہے ۔ روز نامہ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مذکورہ سیزنل ٹیچرز نے بتایا کہ آج کے اس خطرناک دور جس میں پوری دنیا کروانا وائرس جیسی وباسے لڑ رہی ہے وہیں دوسری طرف جموں کشمیر کے گوجر بکروال طبقہ کے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے سیزنل اساتذہ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ سیزنل سکولوں کو کھول کر اس طبقہ کے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے رواں دواں ہیں۔ٹیچروں و مکینوں نے بتایا کہ مشکل وقت میں معیاری خدمات انجام دینے کے باوجود بھی ان کو معیاری سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سیزنل ٹیچروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
 

تازہ ترین