تازہ ترین

پسیاں گر آنے سے عیدگاہ ۔سانگلہ سڑک بند | بھاری ملبے سے کئی رہائشی مکانا ت کو خطرہ

تاریخ    30 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
سرنکوٹ //سرنکوٹ کے مڑہوٹ اپر پنچایت میں حالیہ دنوں کی طوفانی بارشوں کے دوران عید گاہ تا سانگلہ سڑک پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے تاہم سڑک پر آئے ملبے کی وجہ سے کئی ایک رہائشی مکانات کیلئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں علاقہ میں ہوئی تیز بارش کے دوران رابطہ سڑک پر پسیاں گر آئی جس کی وجہ سے ان کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کا ملبہ کئی ایک مکینوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔مقامی سرپنچ محمد یوسف نے بتایا کہ سڑک اور اس کی نالیاں پسیوں کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملبے کی وجہ سے سڑک کی نالیاں بند ہیں اور ملحقہ علاقہ کا پانی اب لوگوں کی زرعی اراضی اور رہائشی گھر کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔پنچایتی اراکین اور مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد سڑک سے ملبہ ہٹایا جائے تاکہ آمد ورفت بحال ہونے کیساتھ ساتھ مکینوں کیلئے بنا خطرہ ٹل سکے ۔
 

تازہ ترین