تازہ ترین

ٹی آر سی میں ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائیر شاپ کااِفتتاح | جموں وکشمیرمہم جوئی کے لئے بہترین ٹریکنگ کی منزل: سرمد حفیظ

تاریخ    30 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت محکمہ سرمد حفیظ نے کل ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر ( ٹی آر سی ) میں ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر کے ذریعے قائم ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائر شاپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر سینئر اَفسران بھی وموجود تھے۔یہ دُکان اچھے معیار کے ٹریک سامان کی پیش کش کرے گی جہاں سیاح یا ٹریکر ، کوہ پیما اور ایڈونچر کے خواہشمند ایڈونچر سپورٹس کے لئے تمام ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کا سامان رکھ سکتے ہیں۔اِس کے علاوہ یہ بہترین کیمپنگ لائمبنگ،ہائیکنگ، ٹریکنگ کے سامان برائے نام نرخوں پر جیسے رکسک،سلینگ بھیگ ،  چٹائیاں ، خیمے اور ٹریکنگ کے لئے دیگر سامان دستیا ب ہے ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے ناظم سیاحت کشمیر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی کہ وہ ایسی سہولیت پیدا کریں جہاں ٹریک گیئرز ایڈونچر سپورٹس کے پرومویشنل ریٹ پر دستیاب ہوں۔سرمدحفیظ نے کہا،’’ لوگ آسکتے ہیں اور ایڈونچر کا سامان رکھ سکتے ہیں کیوں کہ بہت سارے لوگ ہیں جو یہاں آکر ٹریکنگ کرنا چاہتے ہیں یا دیگر ایڈونچر سپورٹس ٹریک کی چیز یں یہاں حاصل کرسکتے ہیں اور پہاڑوں پر جاسکتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے جموں وکشمیر یوٹی کو مہم جوئی کے لئے بہترین ٹریکنگ کی منزل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ہائی آلٹی چیوٹ ٹریک ، جھیلوں ، گھاس کے میدان اور دیگر ٹریکوں کے لئے جانا جاتا ہے ۔