تازہ ترین

فائیل میچ جوہامہ والی بال کلب نے جیتا

تاریخ    30 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور// ڈسٹرکٹ والی بال چیمپین شپ جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن بارہمولہ نے نوپورہ کلاں سوپور والی بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا جو 26 جولائی 2021 کو شروع ہوئی  اور کل منی اسپورٹس اسٹیڈیم نوپورہ کلان سوپور میں اختتام پذیر ہوئی۔اختتامی تقریب میں ایس پی سوپور سدھانشو ورمااور دیگر پولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔چیمپین شپ میں ضلع بارہمولہ کی والی بال کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل جوہامہ والی بال کلب اور کانسپور والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا اورجوہامہ والی بال کلب نے جیتا۔ایس پی سوپور سدھانشو ورما اور انچارج پولیس پوسٹ فروٹ منڈی ا شمس الدین اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔