تازہ ترین

کھیلو انڈیا چمپئن مکے باز ماہی راگھو کوارٹر فائنل میں

تاریخ    29 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
سونی پت// (یو این آئی) ہریانہ کی مکے باز ماہی راگھو نے چوتھی جونیئر گرلز نیشنل باکسنگ شمپئن شپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سونی پت واقع دلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوسرے دن دلی کی گرگی تومر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔سال 2020 میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی چمپئن ماہی سبھی کی امیدوں پر کھری اتریں اور خواتین کے 63 کلو گرام وزن زمرے کے شروعاتی دور کے مقابلے میں سبھی ججوں کا فیصلہ جیتتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ ماہی نے گزشتہ سال سویڈن میں گولڈن گرل چمپئن شپ میں بھی ملک کی قیادت کی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ماہی کے علاوہ تنو (52 کلوگرام)، رودرکا (70 کلوگرام) نے بھی ہریانہ کے لئے جیت کی رفتا بڑھائی اور اپنے اپنے وزن زمرے کے اگلے دور میں داخلہ حاصل کیا۔وہیں منگل کو مہاراشٹر کے بھی تین ملے باز بھی فاتح اعلان کئے گئے ۔ سرشٹی رسکر نے مہاراشٹر کے لئے فاتحانہ مہم کا آغاز کیا۔ رسکر نے 57 کلوگرام وزن زمرے کے شروعاتی مقابلے میں آسام کی منالیشا باسمتاری کے خلاف یکطرفہ انداز میں 5-0 سے جیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ ثنا جونزالویس (63 کلوگرام) اور جاگرتی دونوں (70 کلوگرام) نے پہلے دور کے مقابلوں میں بالترتیب: گجرات کی جھانوی سرولیا اور تامل ناڈو کی شریمتھی ایس کو ہرایا۔دوسرے دن چوتھی جونیئر گرلز نیشنل چیمپیئن شپ میں 29 میچ کھیلے گئے جبکہ تیسرے جونیئر بوائز نیشنل چیمپیئن شپ کے تحت 65 میچ کھیلے گئے ۔ اس ٹورنامنٹ میں لگ بھگ 500 باکسر (298 لڑکے اور 201 لڑکیاں) اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں۔موجودہ چمپئن شپ عالمی باکسنگ ریگولیٹری باڈی۔ اے آئی بی اے کے شروع کئے گئے نئے وزن زمرے کے ساتھ کھیلی جارہی ہے ۔ مردوں کے ایونٹ میں 13 زمرے اور خواتین کے لئے 12 زمرہ جات میں مقابلے ہورہے ہیں۔ یہ انعقاد 2021 کے اے ایس بی سی یوتھ اور جونیئر باکسنگ چمپئن شپ کے لئے سلیکشن ٹورنامنٹ بھی ہے ، جو 17 سے 31 اگست تک دبئی میں ہوگا۔